گورنر سندھ کا 11ربیع الاول کی عام تعطیل کیلئے وزیراعظم کو خط

لوگوں کو جشن عید میلاد النبیؐ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا، کامران خان ٹیسوری

جمعرات 12 ستمبر 2024 21:09

گورنر سندھ کا 11ربیع الاول کی عام تعطیل کیلئے وزیراعظم کو خط
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کے لیے وزیراعظم، وزیراعلی سندھ اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں گورنر سندھ نے 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبی کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔

گورنر سندھ نے خط میں چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔ ٹیلی وژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔