بنگلادیشی بیٹر مہدی حسن میراز نے انعامی رقم رکشے والے کی فیملی کو دیدی

رکشا ڈرائیور بنگلادیش میں حالیہ تحریک کے دوران مظاہروں میں جاں بحق ہوا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 ستمبر 2024 13:40

بنگلادیشی بیٹر مہدی حسن میراز نے انعامی رقم رکشے والے کی فیملی کو دیدی
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 ستمبر 2024ء ) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہدی حسن میراز نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بنگلا دیشی بیٹر مہدی حسن میراز نے وعدے کے مطابق سیریز میں جیتی انعامی رقم بنگلا دیش میں رکشے والے کی فیملی کو دے دی۔ رپورٹ کے مطابق رکشا ڈرائیور بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کیخلاف حالیہ تحریک کے دوران مظاہروں میں جاں بحق ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر مہدی حسن میراز جو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئر آف دی سیریز قرار پائے تھے انہوں نے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکشا چلانے والے کی فیملی کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔