مختلف بلدیاتی نمائندوں کے وفد کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

جمعہ 13 ستمبر 2024 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 117سے مختلف بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آئی پی پی وکوآرڈینیٹر این اے 117 میاں خالد محمودسے ملاقا ت کی اور صدر آئی پی پی ووفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ ومواصلات عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا ا علان کیا،اس موقع پر میاں خالد محمود نے انہیں پارٹی مفلر پہنا کر ان کاخیر مقدم کیا۔

پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی عوام دوستی اور حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 3 سے رائے امداد حسین، بابر حسین، حسن، ذوالفقار،محمد سلیم مغل،محمد حنیف مغل، امید علی، ارشاد اور یوسی2 سے محمد اسلم، خاتون رہنماو سوشل ورکر مہوش نے ساتھی خواتین کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود نے کہا کہ ہم سب مل کر محنت اور لگن سے این اے 117کو آئی پی پی کا گڑھ بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی ہدایات کے مطابق تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔