-چین اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں،مستقبل میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھے گا،وفاقی وزراء

)سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں فضاء ساز گار،اچھے نتائج سامنے آئیں گے‘ چین میں عالمی تجارتی کانفرنس سے ویڈیوخطاب

اتوار 15 ستمبر 2024 16:25

-چین اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں،مستقبل میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھے ..
ف بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2024ء) وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں،مستقبل میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھے گا،سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں فضاء ساز گار،اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔وہ چین میں عالمی تجارتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں پاکستان سے 150 مختلف کاروباری مندوبین شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے جون کے دورہ چین کے مثبت اور واضح اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں،مستقبل میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔وفاقی وزیر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزرات تجارت بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل طور پر ''آن بورڈ'' ہے،پاکستان اور چین کے مابین تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے،اس کانفرنس سے مستقبل میں پاک چین تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں فضاء ساز گار،اچھے نتائج سامنے آئیں گے،چین سے صنعتوں کی منتقلی خوش آئیند،کاروباری برادری کو فائدہ پہنچے گا‘چین کی انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان کی بھر پور نمائندگی حوصلہ افزا امر ہے۔وزارت تجارت کی ہدایت پر بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے تجارتی وفود کی بھر پور میزبانی کی۔وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر سفارتی عملے کو شاباش دی۔