
پاکپتن پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا‘ڈی پی او طارق ولایت کی خصوصی ٹیم کو شاباش
ملزم ارشاد کھوکھرخلع لینے کے لیے مقدمہ دائرکرنے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا‘مفرورملزم کو موبائل فون کی لوکیشن اور سیکورٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا
میاں محمد ندیم
پیر 16 ستمبر 2024
22:28

(جاری ہے)
ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق تھانہ فرید نگر کے علاقہ الحمرا چوک کے قریب 3 ستمبر کو تیزاب گردی کا افسوس ناک واقع پیش آیا جس میں خلع لینے کی رنجش پر ملزم ارشاد نے اپنے سسرال جا کر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا تیزاب گردی کے واقع کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری طور ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کیا گیا. ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے تیزاب گردی کے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن شاہدہ نورین کی سربراہی میں ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر سپیشل ٹیم کو بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا. فرید نگرپولیس نے تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کے بھائی ظہور کی مدعیت میں تیزاب گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا مقامی پولیس اور ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی جانب سے تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم نے تیزاب گردی میں ملوث فرار ہونے والی ملزم کی تلاش شروع کی ملزم نے تیزاب گردی کے واقع کے بعد اپنا موبائل بند کر لیا جس سے پولیس کو اسکی موجودہ لوکیشن وغیرہ بھی نہیں مل رہی تھی. پولیس نے ملزم کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کیا، سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تیزاب گردی کے واقع کی جانچ پڑتال کی گئی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں وقوعہ کے وقت مرکزی ملزم ارشاد کا بھائی رمضان بھی ملزم ارشاد کے ہمراہ پایا گیا جو بعد از وقوعہ اپنے بھائی ارشاد کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو گیا، پولیس تھانہ فرید نگر نے مرکزی ملزم ارشاد کے بھائی رمضان کو جرم میں شراکت داری پر گرفتار کیا اور ملزم رمضان سے ملزم ارشاد کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن رمضان نے پولیس کو ارشاد کے بارے میں کچھ نہ بتایا پولیس نے ملزم کی آخری لوکیشن حاصل کی تو وہ ملزم ارشاد کے بہنوئی کاشف ادریس کے گھر کی معلوم ہوئی پولیس نے ملزم کے بہنوئی کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ ارشاد وقوعہ کے بعد اسکے گھر آیا تھا جو بعد ازاں وہاں سے فرار ہو گیاپولیس نے تیزاب گردی کے واقعہ میں مرکزی ملزم ارشاد کی سہولت کاری کرنے والے 2 ملزمان بھائی رمضان اور بہنوئی کاشف ادریس کو تفتیش کے بعد حوالات جوڈیشل بھجوا دیا. پولیس نے تیزاب گردی کے واقع سے 10 دن بعد مرکزی ملزم ارشاد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جسے تفتیش مکمل ہونے کے بعد حوالات جوڈیشل بھجوایا جائے گا ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.