نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم کا وزارت خارجہ آمد پر استقبال کیا

بدھ 18 ستمبر 2024 21:30

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کا بدھ کو یہاں وزارت خارجہ اسلام آباد آمد پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے نائب وزراء اعظم پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان تجارت، توانائی اور رابطوں سمیت کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔