حکومت 4 ایمپائروں کو ساتھ ملا کر کھیل رہی‘ آئینی ترامیم کا مقصد بھی 3 ایمپائروں کو توسیع دینا ہے‘بانی پی ٹی آئی
بدھ 18 ستمبر 2024 22:56
(جاری ہے)
آئینی ترمیم والا معاملہ ریورس ہوجانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نمبرز پورے کررہی ہے انہوں نے ترمیم لانی ہی لانی ہے ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے کردار پر سوال انہوں نے کہا کچھ کہہ نہیں سکتا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ مولانا کے بارے میں کلیئر نہیں ہیں حالانکہ آپکا سوشل میڈیا تو مولانا کو بڑا لیڈر پیش کررہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا مولانا اگر جمہوریت کیلئے ساتھ کھڑا ہے تو یہ اچھی بات ہے لیکن انہیں ڈر لگا ہوا ہے کہ قاضی فائر عیسی راستے سے ہٹ گیا تو 9 مئی اور فراڈ الیکشن کی تحقیقات کھل جائیں گی 9 مئی کو ہماری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی آئین کی خلاف ورزی کر کے الیکشن میں تاخیر کی گئی تاکہ تحریک انصاف کو کچلا جا سکے انہوں نے کہا کہ مجھ پر 140 کیس 9 مئی سے پہلے ہو چکے تھے حالانکہ مجھ پر دو قاتلانہ حملے بھی ہو چکے تھے اس کے باوجود پارٹی ختم نہیں ہو رہی تھی اسی لئے 9 مئی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی ایک سال سے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہونے دے رہا انہیں ڈر ہے کہ نیا چیف جسٹس آیا تو 9 مئی کی تحقیقات کرائے گا 9 مئی جس نے کروایا وہی اس کا اصل ذمہ دار ہے حالانکہ میں نے لاہور سے نکلتے ہوئے کہا تھا کہ وارنٹ دکھائیں اور گرفتار کر لیں مجھے گرفتار کر کے گھسیٹ کر لے جانے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا انہوں نے کہا کہ ہر جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغوا کی فوٹیج بھی چوری ہو گئی نئے چیف جسٹس کے سامنے جب 9 مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت سامنے آ جائے گی ہمیں کرش کرنے کے بعد 8 فروری کا الیکشن کروایا گیا لیکن 8 فروری کو جو انقلاب آیا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا ،8 فروری کو تحریک انصاف بغیر لڑے جیت گئی جبکہ نواز شریف نے تو فتح کی تقریر تیار کر رکھی تھی یاسمین راشد جیل میں ہوتے ہوئے بھی جیت چکی تھی پھر نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئی8 ماہ گزر چکے ہیں الیکشن ٹریبیونل کیوں کام نہیں کر رہے 3 چیف جسٹس نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ بنائی تھی حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحیی خان نے اپنی طاقت بچانے کے لئے جمہوریت کا جنازہ نکالا اپنی طاقت بچانے کے لئے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جا رہا ہے قانون کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی یہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے 4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے چین کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لئے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے نواز شریف زرداری اور محسن نقوی سمیت تمام بڑوں کے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں فراڈ حکومت کی وجہ سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کر رہے ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے پاکستان اس کے بغیر دلدل سے نہیں نکل سکتا اصلاحات کے ذریعے خرچے کم اور امدنی کو بڑھانا ہوتا ہے 8 ماہ ہونے کو ہیں حکومت نے کتنی ریفارمز کی اور کتنے اخراجات کم کئے یہ حکومت این آر او کی پیداوار ہے حکومت سے نہ خرچے کم ہونے ہیں نہ سرمایہ کاری بڑھنی ہے بڑے لوگوں پر بوجھ ڈال نہیں سکتے کیونکہ وہاں مافیا بیٹھے ہیں صرف سپریم کورٹ سے لوگوں کو امیدیں ہیں اس کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے ماتحت عدلیہ اور پولیس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لئے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی
-
یوسف رضا گیلانی کا آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار
-
علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہیں، عطا تارڑ
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی ملاقات
-
صدرمملکت کا اسپن وام ، شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
-
جومرضی کرلیں اسلام آباد میں ان کے حملے کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے:خواجہ آصف
-
بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی ہے، عظمی بخاری
-
بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
-
پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بروز اتوار ہونیوالے جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہراہ فیصل پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی
-
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج ختم نہ کرنے کا فیصلہ
-
شریف خاندان کے لوگ تو خود سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.