Live Updates

اڈیالہ جیل سے قیدی نمبر 804نے لاہور جلسے کا این او سی دیا ہے‘ حما د اظہر

بانی چیئرمین کی کال پر عوام جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ،لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے کا ریکارڈ توڑے گا

جمعرات 19 ستمبر 2024 20:22

اڈیالہ جیل سے قیدی نمبر 804نے لاہور جلسے کا این او سی دیا ہے‘ حما د اظہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے قیدی نمبر 804نے لاہور جلسے کا این او سی دیا ہے،21ستمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا نے اگر رکاوٹیں ڈالیں تو پھر پنجاب کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا،جیل میں بیٹھے قیدی نمبر 804کے ڈر سے موجودہ جعلی حکومت گھبرائی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر عوام جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ،لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے کا ریکارڈ توڑے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات