آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 21 ستمبر 2024 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2024ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں 43، بھکر، دالبندین، خیرپور اوردادومیں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔