ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 23 ستمبر 2024 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2024ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ، شام، رات کے اوقات میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 43، بہاولپور اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔