Live Updates

الیکشن ٹریبیونل میں این اے 238 پر ہونے والی جعلسازی پر دائر پٹیشن کی سماعت

پیر 23 ستمبر 2024 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبیونل میں این اے 238 پر ہونے والی جعلسازی پر دائر پٹیشن کی سماعت میں شریک ہوئے عدالت نے دائر پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پٹیشن کو مزید کارروائی کے لئے مقرر کر دیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی ترمیم کے خلاف پیٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں یہ ایکٹ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے اس ایکٹ کے ذریعے ایوان صدر سے عدلیہ پر حملہ کیا گیا ہے اورعدلیہ کی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے اپنے آئین کو بحال رکھوانا ہے اور عمران خان کو آزادی دلوانی ہے قاضی فائز عیسیٰ پہلے بہت بڑی بڑی باتیں کیا کرتے تھے لیکن اب وہ ماسٹرآف دا روسٹرچیف جسٹس بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ملک میں ہونے والی زیادتیوں اور آئین کی خلاف ورزیوں پر اب قوم کھڑی ہوچکی ہے وکلاء برادری بھی عدلیہ کی آزادی کے لئے کھڑی ہوچکی ہے۔ انہوں ںے کہا یہ پاکستان کی بقا کے خلاف آرڈیننس لایا جارہا ہے یہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالاستی کے خلاف آرڈٰیننس ہے۔انہوں ںے کہا لاہور میں وکلاء کنوینشن میں وکلاء تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا دوسری جانب ملگیر عوامی تحریک بھی شروع ہوچکی ہے۔

لاہور کے تاریخی جلسے سے فارم 47 کے ذریعے بننے والی جعلی حکومتوں کے ہوش حواس باختہ ہوکر رہ گئے ہیں لاہور جلسہ کے لئے انتظامیہ کی جاب سے ہمیں 18 گھنٹے کا وقت ملا تھا ہم نے لاکھوں لوگوں کو لاہور جلسہ میں جمع کرکے دکھا دیا اب 29 ستمبر کو ہم میانوالی میں جلسہ کریں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ایوان صدر پاکستان اور فارم 47 کی جعلی پارلیمنٹ آئین اور علدیہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں ضیاء الحق کی باقیات کی پارٹی ہے اس وقت ملک میں غیر جمہوری فیصلے کئے جارہے ہیں س وقت پاکستان کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے 80 سے 90 فیصد قوم عمران کان کے ساتھ کھڑی ہے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئیے یہ قوم جاگ اٹھی ہے۔

ہم وکلاء کو سلام پیش کرتے ہیں قوم ان وکلاء کے ساتھ کھڑے ہے ہم عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں یہ سسٹم اب ختم ہونا چاہیے ان تمام لوگوں کے خلاف پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہے یہ تمام چہرے بے نقاب ہورہے ہیں یہ جو آرڈیننس آیا ہے وہ سپریم کورٹ پرحملہ ہے ماسٹرآف دا روسٹر چیف جسٹس کونہیں ہونا چاہئیے ایسیمیں سپریم کورٹ کی بنچیں من پسند درخواستوں کیلئیبنائی جائینگی یہ آرڈینننس بالکل ٹھیک نہیں ہے عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا 25 اکتوبرکوحامد خان اوردیگرسینئروکلاء نے کہ دیا ہے کہ آئندہ منصورعلی شاہ چیف جسٹس ہونگے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کاش میڈیا کو بھی عدلیہ کی آزادی کی فکر ہوتی ہمیں معلوم ہے میڈیا پر ہمیں نہیں دکھایا جاتا ہے میڈیا اس معاشرے کا ستون ہے میڈیا کو ملک و قوم کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما معروف قانوندان یرسٹرعلی طاہر نے کہا آج این اے 238 کی درخواست پر فیصلہ آگیا ہے عدالت نے فیصلہ کردیا ہے کہ ہماری درخواست قابل سماعت ہے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جعلی فارم 45 رکھنے کے بعد ڈیلیٹ کئے گئے تھے آخری سماعت میں عدالت نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کرنے کا حکم دیا تھا اس کیس نے اپنا پہلا مرحلہ مقرر کر لیا ہے اب آگے سماعت میں کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر معاملہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکریں گے جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت یہ آرڈیننس لاکر سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے علدیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملک بھر میں وکلاء تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات