بالاکوٹ، پارس کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے3 افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

پیر 23 ستمبر 2024 19:50

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2024ء) بالاکوٹ میں پارس کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پارس پولیس کے مطابق پیر کے روز پارس کے مقام پرجیب کھائی میں گرنے سے جیپ ڈرائیور لیاقت،افتخار شاہ اور نصیر شاہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے جاں بحق اور زخمی افراد کو آر ایچ سی کیوائی منتقل کیا۔جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پارس ٹنگسال سے ہے۔