
اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، عمران خان
ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے، گفتگو
بدھ 25 ستمبر 2024 17:41

(جاری ہے)
عمران خان نے موقف اپنایا کہ حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے، الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، 8 فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا۔
سابق وزیر اعظم کے مطابق 9 مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی، جواب دیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں گئیں یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے، ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی 6 بجے ختم ہوتا ہی ساری قوم کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو پتا ہے کہ اس پر آرٹیکل 6 لگے گا اسی لیے الیکشن فراڈ کو دبایا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تھرڈ امپائر سب کنٹرول کر رہا ہے، وہ ان کی ٹیم کا کپتان ہے ان کا مقصد یہ ہے کہ فراڈ سامنے نہ آجائے اور پی ٹی آئی اوپر نہ آجائے، پی ٹی آئی کے ڈر سے سپریم کورٹ اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے تنبیہ کی کہ اگر راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے، مطالبہ کیا کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت یحییٰ خان پارٹ ٹو حکومت ہے، مشرقی پاکستان کے لوگ پاکستان کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، وہ لوگ حقوق چاہتے تھے، طاقت کا استعمال کر کے انہیں علیحدگی کی جانب دھکیل دیا گیا، یحیی خان نے اپنی طاقت کے لیے جیتی ہوئی جماعت کو اقتدار نہیں دیا۔عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طاقت کو ختم کرنا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتکاری کی اہمیت پر اصرار
-
جنگوں میں جنسی تشدد بنیادی حقوق کی شرمناک خلاف ورزی، وولکر ترک
-
میانمار: زلزلے کے تین ماہ بعد بھی 60 لاکھ افراد امداد کے منتظر
-
اقوام متحدہ کا منشور 80 سال بعد بھی ایک جاوداں معجزہ ہے، گوتیرش
-
جب آپ بے گناہ لوگوں کو ماریں گے تو اس سے دہشت گردی بڑھے گی
-
ایران بڑی مضبوط قوم ہے ان سے سیکھنا چاہیے
-
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے
-
مینوسفیئر کے ذریعے خواتین کے خلاف بڑھتی نفرت پر یو این ویمن کو تشویش
-
ایران اب کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر نہیں کرے گا
-
کچھ لوگ ایجنڈے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو کمزور کررہے ہیں
-
غزہ: تین ہفتوں میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے 410 فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.