کراچی کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے علم الدین مغل کی بازیابی کے لئے سانگھڑ کی مغل برداری کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 30 ستمبر 2024 17:27

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2024ء ) کراچی کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے علم الدین مغل کی بازیابی کے لئے سانگھڑ کی مغل برداری نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مغوی کی بازیابی کے لئے کچے کے ڈاکو پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق دس روز قبل کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کا رہائشی نوجوان علم الدین مغل کو اوباڑو جاتے ہوئے مبینہ کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے کے خلاف سانگھڑ کی مغل برادری نے سانگھڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ڈاکو نوجوان کی بازیابی کے لئے پچاس لاکھ تاوان طلب کررہے ہیں سندھ حکومت ہمارے نوجوان کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کرے اس موقع پر مظاہرین رئیس احمد گڈو، محمد سلیم مغل، سیف اللہ مغل، شاہد رضا سکندری ودیگر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں کاروبار نہ ہونے کے باعث کارپینٹر کے کام کے  لالچ میں اوباڑو گیا تھا ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا جس کی شوشل میڈیا پر تشدد کی وڈیو بھی وائرل کی گئی ہے ہمارے گھروں میں پہلے ہی فاقے چل رہے ہیں اتنی بڑی رقم ہم کہاں سے لائیں انہوں نے موجودہ حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ علم الدین مغل کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے تاکہ ہماری بیچینی ختم ہوسکے