Live Updates

قومی مالیاتی معاہدے پر خیبرپختونخواہ نے سب سے پہلے تعاون کیا

صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،نئے مالیاتی معاہدے کے تحت صوبے بعض اخراجات کا بوجھ اٹھائیں گے، وزیر خزانہ

muhammad ali محمد علی بدھ 2 اکتوبر 2024 00:32

قومی مالیاتی معاہدے پر خیبرپختونخواہ نے سب سے پہلے تعاون کیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر 2023ء ) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے پر خیبرپختونخواہ نے سب سے پہلے تعاون کیا، صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،نئے مالیاتی معاہدے کے تحت صوبے بعض اخراجات کا بوجھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے مالی سال میں معاشی استحکام آیا،کریڈٹ ریٹنگ مستحکم ہوئی شرح سود بھی کم ہوتی جائے گی۔

پالیسی ریٹ مزید نیچے آئے گا، ابھی تو ہمیں ایک بلین ڈالر کی رقم مل گئی ہے، آئی ایم ایف سے ایک بلین ڈالر کے اضافی کلائمیٹ فنڈ ملنے کا بھی امکان ہے ، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔نان فائلر گاڑیاں اور پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے۔

(جاری ہے)

نان فائلر بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل ٹریڈ پر ٹیکسز عائد ہوں گے۔صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،نئے مالیاتی معاہدے کے تحت صوبے بعض اخراجات کا بوجھ اٹھائیں گے، قومی مالیاتی معاہدے پر خیبرپختونخواہ نے سب سے پہلے تعاون کیا۔

دیکھنا ہے کہ صوبوں میں کیسے ٹیکس میں یکسانیت آسکتی ہے، تمام صوبے زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کریں گے، ایگری کلچر انکم ٹیکس کے نفاذ کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مہنگائی کی ماہ ستمبر میں سالانہ شرح 9.6 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی۔

اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی، ستمبر 2024 میں گزشتہ 44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح، 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کئے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی، مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات