ایرانی بیلسٹک میزائل موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے، امریکی میڈیا

اسرائیل کچھ روز میں ایران کی مختلف تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے،رپورٹ

جمعرات 3 اکتوبر 2024 11:40

ایرانی بیلسٹک میزائل موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے، امریکی میڈیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے ہیں۔امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل کچھ روز میں ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امید ہے صیہونیوں نے اس پیغام کو سمجھ لیا ہوگا، چاہتے تو اسرائیلی اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بناسکتے تھے لیکن صرف فوجی تنصیبات پر حملے کو ترجیح دی۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کا جواب کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔