محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

جمعہ 4 اکتوبر 2024 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آئندہ چند روز موسم گرم اور کہیں شدید گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔جمعہ کو شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی میں صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا، جبکہ اس وقت سمندری ہوائیں 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :