qالیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا

جمعہ 4 اکتوبر 2024 21:15

ں*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2024ء) الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا،پرنسپل سیٹ پر 5جج بطور الیکشن ٹریبونل فرائض سر انجام دیں گے،پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹریبونل میںلاہور ہائیکورٹ کے 3موجودہ اور 2ریٹائرڈ جج شامل،پرنسپل سیٹ پر جسٹس سلطان تنویر احمد بطور الیکشن ٹریبونل کام کریں گے،جسٹس تنویر احمد حلقہ این اے 117کے ا میدواران کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،جسٹس تنویر احمد این اے 121 ، 122 کے امیدواران کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،جسٹس تنویر احمد این ای125، 126 اور 129 کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

صوبائی حلقوں پی پی 145، 146، 166 کے امیدواران کی اپیلوں پر سماعت کرینگے،جسٹس تنویر احمد پی پی 165، 157، 156 کے امیدواران کی اپیلیں سنیں گے،جسٹس تنویر احمد پی پی 152، 153 ، 168 ، 167 ،جسٹس سلطان تنویر احمد ، شیخوپورہ ، ننکانہ ، سیالکوٹ کے امیدواران کی اپیلیں سنیں گے،وزیر آباد کے قومی وصوبائی اسمبلی کیامیدواران کی اپیلوں سیمتعلق بھی سماعت کرینگے،جسٹس (ر)رانا زاہد محمود بھی پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن ٹریبونل کام کریں گے،جسٹس (ر) رانا زاہد این اے 118 ، 119 اور 120، 124، 123، 130 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، وہ این اے 128، 127 کے امیدواران کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) رانا زاہد پی پی 173، 170، 169،164، 163، 159، 158، 155 ،154 ،151 ، 150، 149 کے امیدواران کی ا پیلیں سنیں گے، اس کے علاوہ وہ 158، 147 اور 174 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے،جسٹس چوہدری محمد اقبال چودھری بھی پرنسپل سیٹ پربطور الیکشن ٹریبونل کام کریں گے،جسٹس چوہدری محمد اقبال،فیصل آباد ، چنیوٹ ، ٹوبہ ،حافظ آباد کے امیدواران کی اپیلیں سنیں گے،جسٹس انوار حسین بھی پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس انوار حسین ، قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال ، پاکپتن ،وہاڑی کے امیدواران کی اپیلیں سنیں گے،جسٹس (ر)محمود مقبول باجوہ بھی پرنسپل سیٹ پر بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس محمود مقبول باجوہ ، گوجرانولہ ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ،ناروال کی اپیلیں سنیں گے،جسٹس محمد سرفراز ڈوگر ملتان بینچ میں بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس (ر)ظفر اقبال بہاولپور بنچ میں بطور الیکشن ٹریبونل سماعت کریں گے،جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے۔