
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی مبینہ گمشدگی پر وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
امید ہے چیف جسٹس آج کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیدیں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی
اتوار 6 اکتوبر 2024
16:02

(جاری ہے)
ادھر خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار قرار دے دیا، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کے سامنے کمال کی اداکاری کی، گورنر فیصل کریم کنڈی پرائے کی شادی میں عبداللہ دیوانے بنے ہوئے ہیں، ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی گمشدگی بارے لا علمی ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی ہے، کے پی ہاوس میں توڑ پھوڑ واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلی کو زبردستی حراست میں لیا گیا، کے پی ہاؤس میں بھاری اکثریت سے منتخب وزیراعلی پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، کے پی ہاؤس میں کی گئی تھوڑ پھوڑ کی مرمت نہیں کی جائے گی بلکہ تاریخ کے طالب علموں کے لیے محفوظ کیا جائے گا، ٹوٹی پھوٹی کھڑکیاں اور دروازے جمہوریت اور فیڈریشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کہتے ہیں کہ جعلی حکومت کی یہ مذموم حرکت جمہوریت اور فیڈریشن پر سیاہ دھبے کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی کی جبری گمشدگی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے غیر ملکی مہمانوں کو کیا پیغام ملے گا؟ غیر ملکی مہمان کیا سوچیں گے کہ پاکستان میں کیسی جمہوریت ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کو پی ٹی ائی احتجاج سے جوڑنے والے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر غیر ملکی مہمانوں کو کیا جواب دیں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ جعلی وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں بارے آج خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے، صوبائی حکومت ایڈوکیٹ جنرل کے توسط سے عدالتی کاروائی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور کے پی ہاوس تھوڑ پھوڑ بارے بحث کی جائے گی، منتخب وزیراعلی کی جبری گمشدگی پختون خوا کے لوگوں کی مینڈیٹ کی توہین ہے، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور جعلی حکومت کے غیر جمہوری اور فسطائیت کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.