پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پرریلیوں کا ا نعقاد، پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت

پیر 7 اکتوبر 2024 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) ممبر سینٹرل ایگزیکٹو پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری اسلم گل اور این اے 127ٹائون شپ مین بازار میں فیصل میر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پرریلیوں کا ا نعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکا نے اسرائیل کیخلاف بھر پور نعرے بازی کی اور اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ تھری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی ممبر چوہدری اسلم گل کی قیادت میں یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی،ریلی میں صداقت شیروانی، چوہدری ریاض جٹ، رانا اشعر نثار، عائشہ غوری، چوہدری حیدر جٹ، نصیر احمد، عارف خان، عمر ایاز سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کا کردار ایک جیسا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں فلسطین کی آواز اٹھائی، فیصل میر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل ممبر بنایا جائے۔