وزیراعظم شہبازشریف کا سابق سپیکرقومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پراظہارتعزیت

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:13

وزیراعظم شہبازشریف کا سابق سپیکرقومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم الٰہی بخش سومرو نے بطور سپیکر قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان کی سیاست ایک مدبر اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی،پاکستان کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔