اپنی شادی پر مختصر تقریبات ،ڈانس اور مزہ چاہتی ہوں، اننیا پانڈے

جمعرات 10 اکتوبر 2024 23:04

اپنی شادی پر مختصر تقریبات ،ڈانس اور مزہ چاہتی ہوں، اننیا پانڈے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے ان دنوں اپنی نیٹ فلکس پر آنیوالی فلم ’سی ٹی آر ایل‘کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ مختلف پروگرامز میں شرکت کررہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جہاں میزبان کی جانب سے اننیا پانڈے سے بالی وڈ کی ’ڈریم‘شادی کے حوالے سے پوچھا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر اننیا نے کہا کہ مجھے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بالکنی میں ہونے والی شادی بہت پسند آئی، مجھے لگتا ہے کہ بعض اوقات لوگ ’یہ لوکیشن، وہ لوکیشن‘پر توجہ مرکوز کرتے ہیں لیکن عالیہ اور رنبیر نے شادی کیلئے بالکنی کی لوکیشن کو منتخب کیا جو ان کیلئے بہت خاص تھی۔اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ بھی کچھ ایسی ہی چھوٹی شادی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میں ایک بڑی شادی چاہتی تھی اور میں شادی کی7تقریبات کرنا چاہتی تھی لیکن اب میں چاہتی ہوں کہ صرف میرے خاص لوگ میرے ساتھ ہوں اور میں اپنی شادی میں بہت ڈانس اور مزہ کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :