مرکزی مسلم لیگ کا الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 10 اکتوبر 2024 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے سینئر سیاستدان اور سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ورثا سے دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الہی بخش سومرو کی وفات ایک بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں فیصل ندیم نے کہا کہ مرحوم نے ملک کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔ الہی بخش سومرو سینئر سیاسی رہنما تھے۔ ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فیصل ندیم نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرحوم کے خاندان کو صبر و استقامت کی دعا بھی دی۔