الیکشن کمیشن نے این اے 231کے چار پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے رپورٹس کا نوٹس لے لیا

جمعہ 11 اکتوبر 2024 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 231 ( کراچی ) کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونے والے ہنگامہ آرائی، بیلٹ پیپرز کے جلائے جانے اور چوری ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایات دیں ہیں کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔