سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو جیکب آباد میں سپردخاک، شہر میں سوگ کا ماحول

الٰہی بخش سومرو کا جسد خاکی کراچی سے جیکب آباد پہنچا جہاں عید گاہ گراؤنڈ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی

جمعہ 11 اکتوبر 2024 19:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو جیکب آباد میں سپردخاک، شہر میں سوگ کا ماحول۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کا جسد خاکی کراچی سے جیکب آباد پہنچا جہاں عید گاہ گراؤنڈ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بھتیجے سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو، فرزند زبیر سومرو، محمد عمر سومرو، افتخار سومرو، مولا بخش سومرو، ابراہیم جتوئی، ڈاکٹر اے جی انصاری، منصب خان جکھرانی، ایڈوکیٹ آصف سومرو، سردار سخی عبدالرزاق کھوسو، راجہ خان جکھرانی، شفقت جکھرانی، حاجی غلام نبی رند، محبوب سومرو، علی نواز پہنور، غلام مرتضیٰ جتوئی، امیر علی جتوئی، عبدالحئی سومرو، سمیع اللہ سرھیو سمیت ہزاروں کی تعداد میںمعززین ، سیاستدانوں، شہریوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی، مرحوم کو جیکب آباد کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، بزرگ سیاستدان کی وفات کے سوگ میں صرافہ یونین کی جانب سے صرافہ بازار بند کردی گئی جبکہ شہر کی دیگر مارکیٹیں بھی بند کی گئی تھیں شہر بھر میں سوگ کا ماحول تھا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کا جیکب آباد کی انتہائی معزز شخصیت میں شمار ہوتا تھا اور ان کا جیکب آباد ضلع کی سیاست میں بڑا اثررسوخ ہوا کرتا تھا وہ 2بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اوروفاقی وزیر سمیت قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔