مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کا الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس

ملک ایک مخلص اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا،معروف مذہبی اسکالر

ہفتہ 12 اکتوبر 2024 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2024ء) جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ایک مخلص اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں کہا کہ مرحوم الٰہی بخش سومرو کی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمان کی بالادستی قائم کرنے کے لیے خدمات کو تاریخ نمیں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ سے مرحوم الٰہی بخش سومرو کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا کی۔واضع رہے کہ بزرگ سیاستداں الہی بخش سومرو قومی اسمبلی کے سولہویں اسپیکر اور شکارپور کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھیان کی عمر 97 سال تھی۔ وہ ایف سی کالج لاھور اور این ای ڈی کالج سے فارغ التحصیل تھیوہ ذوالفقار علی بھٹو کے بچپن کے دوست اور ضیا الحق کی آنکھ کا تارا رہے بینظیر انہیں انکل کہتی تھیں اور وہ نواز شریف کی جماعت میں شامل تھے مرحوم 1997 سے 2001 تک اسپیکر رہے اس سے قبل وہ متعدد محکموں کے وفاقی وزیر تھے اور جامعہ اشرفیہ سکھر سے بھی گہرے روابط تھے۔