مفاد پرستی کی سیاست نے سیاسی ماحول کو آلودہ کر رکھا ہے،سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال

منگل 15 اکتوبر 2024 17:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) رحیم یارخان ، سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مفاد پرستی کی سیاست نے سیاسی ماحول کو آلودہ کر رکھا ہے، پاکستان میں محب وطن سیاست دانوں کی کمی نہیں ،انہیں اپنا قومی کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو مرحوم محب وطن اور عوام دوست سیاست دان تھے، مرحوم کی سیاسی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان سومرو ایسوسی ایشن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نور محمد سومرو سمیت ضلع رحیم یارخان کی سومرو برادری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری جعفر اقبال گجر نے کہا مرحوم الٰہی بخش سومرو نے سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نہ صرف اسمبلی کی کارکردگی کو بہتر بنایا بلکہ بطور ڈپٹی سپیکر میری بھی رہنمائی کرتے رہے تھے۔

(جاری ہے)

موجودہ سیاسی حالات کی ذمہ داری مفاد پرست سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنا قومی کرادر ادا کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور جمہوری نظام میں خرابیان پیدا کیں۔ مسلم لیگ ن نے قائد میان نواز شریف کی قیادت میں مفاد پرست سیاست دانون اور ممبران اسمبلی کو لوٹا قرار دیکر ان کی حوصلہ شکنی کی اور اپنا قوی کردار ادا کیا اور ملک کی ترقی وخوشحالی اور دفاع کی مضبوطی کے نئے دروازے کھولے۔

جعفر اقبال نے کہا کہ سیاسی نظام میں حب الوطنی و ملکی اہم مسائل پر قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سیاسی مقتدر قوتوں کو مل بیٹھ کر ملک کو درپیش نئے چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیئے۔ چوہدری جعفر اقبال نے مرحوم الٰہی بخش سومرو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چودھری سلطان بندیشہ ، چودھری عبد الجلیل بندیشہ ، عمران چودھری ڈاکٹر ممتاز مونس ، ملک وسیم قادر ، آصف ضیا بھی موجود تھے۔\378