گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیہی خواتین کو خراج تحسین

منگل 15 اکتوبر 2024 20:20

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیہی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دیہی خواتین کی عظیم خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین کا زراعت، دیہی ترقی میں ناقابلِ فراموش کردار ہے بالخصوص ماحولیاتی تحفظ کے فروغ میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانا اولین ترجیح ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ دیہی خواتین کی انتھک محنت کا اعتراف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :