علامہ اورنگزیب فاروقی پرایف آئی آر درج کرنا کراچی کی امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے ، سنی علماء کونسل کوئٹہ

منگل 15 اکتوبر 2024 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2024ء) سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، ترجمان سنی علما کونسل کوئٹہ مفتی محمد ایوب انصاری ، نائب صدر مولانا مقبول الرحمن شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نزیر احمد فاروقی ،قاری سلیم فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب پر باوجود شہر سے باہر ہونے کی ایف آئی آر درج کرنا شہر کراچی کی امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے انتظامیہ فی الفور جھوٹی ایف آئی آر کو واپس لے بصورت دیگر سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گاسنی علما کونسل کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ سٹی کا اجلاس بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام یونٹ ذمہ داران کارکنان اپنے شرکت یقینی بنائے جس میں ضلعی قائدین شرکت فرمائیں گے اور حکومت وقت سے مطالبہ ہے مولانا محمد رمضان مینگل کے سیکیورٹی یقینی بنا جائے اور اسے سیکیورٹی فراہم کری

متعلقہ عنوان :