Live Updates

عوام کی جیبوں سے مزید ٹیکس نکالنے کیلئے منی بجٹ لانے کی تیاریاں

90 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث منی بجٹ کے تحت 130 ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز زیر غور

muhammad ali محمد علی منگل 15 اکتوبر 2024 20:06

عوام کی جیبوں سے مزید ٹیکس نکالنے کیلئے منی بجٹ لانے کی تیاریاں
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر 2023ء ) عام کی جیبوں سے مزید ٹیکس نکالنے کیلئے منی بجٹ لانے کی تیاریاں، 90 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث منی بجٹ کے تحت 130 ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز زیر غور ۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ہدف حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حکومت اور ایف بی آر نے عوام پر اربوں روپے کے مزید ٹیکس لگانے پر غور شروع کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں درپیش 90 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث مزید ٹیکس اقدامات کا امکان ہے اور اس متوقع منی بجٹ کے تحت 130 ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے اور اگر اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوپاتا تو اس صورت میں رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشروبات یا شوگر ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس سے حکومت کو ماہانہ دو اعشاریہ تین ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ، مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ 2 ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ صنعتی خام مال کی درآمد پر 1 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ ساڑھے 3 ارب، کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس سے ماہانہ 1 ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عوام پر بے تحاشہ ٹیکسز لگانے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ایف بی آر کو مسلسل دوسرے ماہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ پہلی سہ ماہی کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے تھا۔ پہلی سہ ماہی میں تقریبا 2 ہزار 562 ارب روپے تک ٹیکس جمع ہوسکا۔ ایف بی آر ستمبر کے دوران تقریبا ایک ہزار 80 ارب روپے تک جمع کرسکا۔ پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال آئندہ ماہ کے ہدف میں شامل ہوگا، رواں ماہ کے دوران شارٹ فال پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات