کراچی میں سمندری ہوائیں بند اور 4 سے 5 روز موسم گرم رہنے کا امکان

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2024ء) کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :