
مشاہیر تحریک پاکستان کو قائداعظمؒ کا مکمل اعتماد حاصل تھا: پروفیسر زاہد جاوید شیخ
منگل 22 اکتوبر 2024 20:04
(جاری ہے)
پروفیسرزاہد جاوید شیخ نے کہا نوابزادہ افتخار حسین ممدوٹ دسمبر 1906ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
آپ کے والد سرشاہنواز ممدوٹ پنجاب مسلم لیگ کے صدرتھے ‘ افتخار حسین ممدوٹ نے بھی اپنے والد کے ساتھ مسلم لیگ کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ 1942ء میں جب سر شاہنواز خان فوت ہوئے تو پنجاب مسلم لیگ کا صدر افتخار حسین ممدوٹ کو منتخب کیا گیا۔ اس عہدے پر انہوں نے مسلم لیگ کے لیے انتھک خدمات سرانجام دیں۔ آپ کئی سال تک آل انڈیا مسلم لیگ کی مجلسِ عاملہ کے رکن رہے ۔نواب افتخار حسین نے مسلم لیگ کی تحریک پر اپنا خطاب اور جاگیر بھی واپس کر دی۔آپ نے جدوجہد آزادی میں بڑی جانفشانی سے کام کیا۔ قیام پاکستان کے بعد پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا سوال آیا تو قائداعظمؒ نے نواب افتخار حسین ممدوٹ کو ترجیح دی اور اس طرح پنجاب کے پہلے وزیراعلیٰ خان افتخار حسین ممدوٹ مقرر ہوئے۔ 19اکتوبر 1969ء کو وفات پائی۔ پروفیسر معاذ اکرام نے کہا کہ خواجہ ناظم الدین 19 جولائی 1894ء کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔ اعلیٰ تعلیم علیگڑھ کالج اور کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 1937ء کے انتخابات میں قائداعظمؒ کی آواز پر لبیک کہا اور مسلم لیگ کیلئے سرگرم عمل ہو گئے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں وہ بنگال اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور صوبہ کے وزیر داخلہ مقرر ہوئے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی وفات کے بعد خواجہ ناظم الدین پاکستان کے گورنر جنرل بنے جبکہ 1951ء میں نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد وزیراعظم بنے۔ 1953ء تک وہ اس عہدہ پر فائز رہے۔ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کیلئے صدارتی انتخاب میں سرگرم حصہ لیا۔آپ نے 22اکتوبر 1964ء کو وفات پائی۔پروفیسر عابد حسین شاہ نے کہا کہ خان ن عبدالقیوم خان نے تحریک پاکستان میں نمایاں حصہ لیااور صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک ایک قریہ اور شہر تک قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پیغام پہنچایا۔ آپ ایک عظیم قومی رہنما‘ ممتاز قانون دان اور اعلیٰ درجہ کے منتظم اور مدبر تھے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میںمسلم لیگ کی تنظیم نو کیلئے آپ نے ان تھک محنت کی اور اس صوبے کے پہلے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے فروغ تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ خان عبدالقیوم خان ایک صاحب کردار شخص تھے جنہوں نے سادہ طرز زندگی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا۔ قیام پاکستان کے بعد اپریل 1953ء تک صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ رہے۔ وہ بھٹو حکومت میں وزیر داخلہ رہے۔ شناختی کارڈ اور قومی پاسپورٹ کے اجراء کی سکیم نافذ کی۔ 22اکتوبر 1981ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.