
پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا کیس نو منتخب چیف جسٹس یحیی آفریدی کے سامنے رکھنے کا اعلان
بدھ 23 اکتوبر 2024 23:04
(جاری ہے)
یہ سب کچھ جو ہورہا ہے اس میں انٹیلیز جنس ایجنسیز کا ہاتھ ہے۔ججوں کو اپنی کرسیوں سے غائب ہونا نئی بات نہیں۔
یا جوج ماجوج کے کہنے پر ججز اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔نا انصافی کا جواب انہیں دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم بھونڈے طریقے سے منظور کروائی گئی۔ہمارے پانچ اراکین کو اغواء کرکے ان سے ووٹ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔ ان کا ایک دن بھی جیل میں رہنا قانون کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا آئینی ترمیم کے سلسلے میں ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں موجود لوگوں نے ایجنسیوں کے لوگوں نے نیشنل اسمبلی کے اہلکاروں کی یونیفارم پہنی تھی۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ آخر عوام کے ساتھ یہ فراڈ کب تک چلے گا۔ لوگوں کو دھونس دباؤ کے طریقے سے اٹھایا گیا۔شمالی کوریا اور برما جیسا ماحول بنایا گیا ہے۔ یاسمین راشد، عمر چیمہ، محمود الرشید سمیت 16 سو لوگوں کو غیر قانونی جیلوں میں رکھا گیا ہے ۔ ہماری آئینی قانونی جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا یہاں جج غائب ہیں اسکا مطلب آئین و قانون نہیں۔ ہم نئے چیف جسٹس کے سامنے مخصوص نشستوں کا کیس اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا ہم ا پنی عدلیہ کی عزت و احترام کرتے ہیں۔نئے چیف جسٹس کے سامنے اپنے کیسز لیکر جائینگے۔ انہوں نے کہا علیمہ خان اور عظمی خان کو بے گناہ جیلوں میں رکھا گیا ہے۔قاضی فائز عیسیٰ صاحب اب آپ گھر جائیں کافی پئیں اور ڈونٹس کھائیں۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر عمر ایوب نے 26 وین آئینی ترمیم میں نمبر پورے کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 5 اراکین کو اغوائ کرکے وہاں پیش کیا گیا انکے ساتھ قومی اسمبلی کے یونیفارم میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکار تھے اور زبردستی ان سے ووٹ لئے گئے ۔عمر ایوب نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ٹرائل جج کرسی پر موجود نہیں جس وجہ سے روبکار جاری نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ ہمیں آج ضمانت کا پراسس مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا اس پراسس کی مذمت کرتا ہوں ہمیں پتہ ہے یہ سب کہاں سے کنٹرول ہو رہا ہے حالانکہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں انھیں اس کیس میں بلاوجہ ملوث کیا گیا سابق چیئرمین توشہ خانہ کے جعلی کیس میں جیل میں ہیں توشہ خانہ کے صحیح مجرم زرداری اور نواز شریف ہیں انہوں نے کہا کہ ججوں کے ادھر ادھر چلے جانے میں اس سب میں خفیہ اداروں کاہاتھ ہے یاجوج ماجوج کے کہنے پر جج صاحبان بیٹھے نہیں ناانصافی کا جواب انہیں قبروں میں دینا ہو گا 26 وین آئینی ترمیم میں جس طرح نمبرز پورے کئے گئے اسکی مذمت کرتے ہیں ہمارے 5 اراکین کو اغوائ کرکے وہاں پیش کیا گیا انکے ساتھ خفیہ اداروں کے اہلکار آئے تھے زبردستی ان سے ووٹ لی گئی خفیہ اداروں کے لوگوں نے قومی اسمبلی کے اہلکاروں کے یونیفارم پہن رکھے تھے اس سارے پراسس میں فضل الرحمن کو بھی نہیں معلوم کہ انہوں نے کیا مسودہ فائنل کیاجس طرح یہ آئین سازی ہوئی اسکی مذمت کرتے ہیں خواتین کو اٹھایا گیا املاک کو نقصان پہنچایا گیا شمالی کورہا اور برما جیسا ماحول بنایا گیا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا ۔ 23-10-24/--232 #h# sراولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،17سماج دشمن گرفتار کئے گئے #/h# @راولپنڈی(آن لائن) تھانہ دھمیال پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری افضال کو گرفتار کر لیا جس نے زمین کے تنازع پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے سگے بھائی گل فراز کو قتل اور بھتیجے شعبان کو زخمی کیا تھا واقعہ کا مقدمہ رواں سال جون میں دھمیال پولیس نے درج کیا تھا پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم حسنین کو قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں, شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلا ف کاروائی میں 15 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس، 45 لیٹر شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے شاکر سے 3 کلو 780 گرام چرس، عمران سے 720 گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عیسیٰ خان سے 1 کلو 610 گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شہزاد سے 540 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے مظہر سے 10 لیٹر شراب، دلاور سے 10 لیٹر شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے کاشف سے 10 لیٹر شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے نصیر سے 10 لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے فیضان سے 5 لیٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے رحیم سے 1 پستول 30 بور، وقار سے 1 پستول 30 بور، ساجد سے 1 پستول 30 بور، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے معراج سے 1 پستول 30 بور، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بلال سے 1 پستول 30 بور، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عثمان سے 01 پستول 9 ایم ایم برآمد کرلیا۔تھانہ گوجرخان پولیس نے بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے کو ملزم خلیل نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.