موٹر سائیکل کا فوری لرنر و ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے،ترجمان

جمعہ 25 اکتوبر 2024 11:48

موٹر سائیکل کا  فوری لرنر و ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ 30  ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2024ء) ترجمان سٹی ٹریفک پولیس نے کہاہے شہریوں کیلئے موٹر سائیکل کا فوری لرنر لائسنس اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے،اس کے بعد موٹرسائیکلسٹ کو لرنر پرمٹ ٹائم پیریڈ (42 یوم)مکمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان کےمطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے موٹرسائیکلسٹ کو لائسنس کے حصول میں خصوصی رعائت دی تھی، 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے 30 نومبر سے پہلے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، یکم دسمبر سے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس بڑے پیمانے پر کریک ڈائون بھی کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 30 نومبر تک انتظار اور قطار سے بچنے کے لیے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے جبکہ دیگر اضلاع میں دو شفٹوں میں لائسنسنگ سینٹر کام کر رہے ہیں ۔گزشتہ ماہ سے جاری سہولت سے 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا اور لائسنس حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :