کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل فعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں بھی اثر انداز رہ سکتی ہیں

جمعہ 25 اکتوبر 2024 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2024ء) شہر قائد میں تین دن تک شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 3روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میںاتوار تک کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے جب کہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔ بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔ہفتہ و اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :