
تھر کول سے ایل این جی کے مقابلے میں سستی گیس بنائی جاسکتی ہے.ماہرین توانائی
تھر کے کوئلے کو گیس نہیں بلکہ بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم لیبارٹری ٹیسٹ سے پتا چلتا ہے کہ یہ گیس بنانے کے لیے بھی موزوں ہے، جس کا استعمال کھاد، اسٹیل اور ایندھن کی صنعتوں میں کیا جاسکتا ہے. رپورٹ
میاں محمد ندیم
پیر 28 اکتوبر 2024
17:15
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ماہر توانائی و ٹیکنالوجی منتظمیت اور حکومت سندھ کے مشیر ڈاکٹر فرید ملک نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کی نیلسن منڈیلا یونیورسٹی میں لیبارٹری ٹیسٹ سے پتا چلا ہے کہ تھر کے کوئلے سے گیس بنائی جاسکتی ہے، انہوں نے تخمینہ لگایا کہ تھر کوئلے کو استعمال کر کے پاکستان میں گیس کی قیمتیں 30 سے 60 فیصد تک کم ہو سکتی ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر سے 20 ڈالر فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو)کے درمیان ہے، مزید کہنا تھا کہ تھر کوئلے سے گیس کی پیداوار کا تخمینہ تقریبا 7 سے 8 ڈالر میں لگایا گیا ہے. ٹیسٹ کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ تھر کے کوئلے میں ایش کی مقدار تقریبا 18 فیصد ہے، اس کے درجہ حرارت کا بہا ﺅتقریبا ایک ہزار 325 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو گیس بنانے کے لیے موزوں ہے ماضی میں اسی طرح کے ایک تجربے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فرید ملک نے کہا کہ چند سال قبل ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی زیر نگرانی کیا گیا زیر زمین کوئلے سے گیس بنانے کا تجربہ قابل عمل نہیں تھا کیونکہ مطلوبہ ٹیکنالوجی تجارتی طور پر دستیاب نہیں تھی، تاہم کوئلے کی کان کنی کے بعد اب یہ ٹیکنالوجی نہ صرف بہت سے ممالک میں استعمال ہو رہی ہے بلکہ وسیع پیمانے پر دستیاب بھی ہے. ڈاکٹر فرید ملک نے کہا انداز ہ ہے کہ کہ تھر کوئلے سے گیس بنانے کا عمل تقریبا 50 لاکھ سے ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے شروع ہو سکتا ہے پاکستان تھرپارکر کے بلاک ون اور بلاک ٹو میں کوئلے کے فیلڈز سے تقریبا 2 ہزار 640 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کرتا ہے، یہ ملک کی بجلی کی ضروریات کا 10 فیصد اور اس کی لاگت 4.4 روپے فی یونٹ ہے، جو دوسرے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی سے بہت ہے ڈاکٹر فرید ملک کا کہنا تھا کہ تھر کول پروجیکٹ نے اپنے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بچانے میں مدد کی ہے.مزید اہم خبریں
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
بلاول بھٹو زرداری سے سید مراعلی شاہ اور سید ناصر شاہ کی ملاقات
-
مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوج کے باوجود پہلگام کا واقعہ ہونا مودی سرکار کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.