فیصل آباد معذور شخص پٹٹری کراس کرتے ہوئے اچانک ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

جمعہ 1 نومبر 2024 11:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2024ء) فیصل آباد ،معذور شخص پٹٹری کراس کرتے ہوئے اچانک ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد: مہندی محلہ پھاٹک، جھمرہ روڈ، ٹرین حادثہ کی کال موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جو کہ ٹانگ سے معذور تھا پٹٹری کراس کر رہا تھا کہ اچانک سے ٹرین کی زد میں آ گیا75 سالہ محمد سلیم عمر ولد میاں محمد عمر سکنہ کنال روڈ سعید کالونی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد پولیس اسٹیشن سرگودھا روڈ کے حوالے کر دیا۔