جب تک بارش نہیں ہوتی صوبے بھر سے فضائی آلودگی ختم نہیں ہو سکتی: محکمہ موسمیات

جمعہ 1 نومبر 2024 23:19

جب تک بارش نہیں ہوتی صوبے بھر سے فضائی آلودگی ختم نہیں ہو سکتی: محکمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2024ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جب تک بارش نہیں ہوتی شہر لاہور سمیت صوبے بھر سے فضائی آلودگی ختم نہیں ہو سکتی، قوم اللہ تعالی سے بارش کی دعا کرے تاہم اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط کرنا ہو گی، شہر میں سموگ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 220 ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ گزشتہ روز شہر میں لگائے جانے والے گرین لاک ڈائون کا دوسرا دن تھا۔

(جاری ہے)

گرین لاک ڈائون کے علاقوں میں باقاعدہ چھڑکائو کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے گزشتہ روز شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔