Live Updates

تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پوری پارٹی یکجا ہے، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے، احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے، روف حسن

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 نومبر 2024 00:51

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم نومبر 2024ء ) تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا، روف حسن کے مطابق پوری پارٹی یکجا ہے، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے، احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک کے آغاز کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے۔

تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سابق ترجمان رؤف حسن نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی یکجا ہے، 8 نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔8 نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔

(جاری ہے)

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف جعلی مقدمات بنائےگئے، آئین وقانون کےمطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے، اب فیصلےانصاف کےمطابق ہوں گے۔ اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے روف حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کو بڑھائیں گے۔ دوسری جانب رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں جمہوری حق سے محروم کیا جا رہا ،فاشسٹ ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ مریم نواز صوبے میں فاشسٹ طریقے سے حکومت چلا رہی ہیں، فاشسٹ حکومت اپنے آپ کو جمہوریت پسند کہتی ہے، منتخب نمائندوں کو اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو کے علاوہ کیا بات کرنا ہوتی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جمہوری حق سے محروم کیا جا رہا ہے،ہم ایسے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئیں گے، یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم آئینی وقانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایسی حکومتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتیں، ہم احتجاج کیلئے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم قومی و صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات