
سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، صدر عالمی بینک
سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہے معاہدہ اپنی جگہ پر موجود ہے،معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کیلئے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں،اجے بنگا کا بیان
فیصل علوی
بدھ 14 مئی 2025
14:23

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاہدے میں وقتی طور پر تکنیکی خلل آیا ہے۔
دونوں ممالک کے اتفاق سے معاہدے کو ختم یا دوسرے معاہدے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ دو خودمختار ممالک کے درمیان معاہدہ ہے اور اسے جاری رکھنے کا فیصلہ انہیں کرنا ہے۔صدر عالمی بینک ن اجے بنگانے مزیدکہاکہ فریقین متفق نہ ہوں تو ورلڈبینک غیر جانبدار ماہر یا ثالث عدالت کا کردار ادا کرتا ہے۔ عالمی بینک کا کردار معاہدے کے مطابق ہے، نہ اس سے زیادہ نہ کم۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیاتھا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس معاملے پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کاکہناتھا کہ کیبنٹ کمیٹی برائے سیکیورٹی (سی سی ایس) کا اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہواتھا۔جس میں اہم فیصلے کئے گئے تھے۔جس میں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا اورپاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیاتھا۔سی سی ایس کو بریفنگ میں سرحد پار سے دہشت گردی کے حملے کے لنکیجز کو سامنے لایا گیاتھا۔ یہ نوٹ کیا گیا تھاکہ یہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اقتصادی ترقی کی طرف مسلسل پیش رفت کے تناظر میں کیا گیاتھا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ کامزید یہ بھی کہناتھاکہ سی سی ایس کو بریفنگ میں سرحد پار سے دہشت گردی کے حملے کے لنکیجز کو سامنے لایا گیاتھا۔ یہ نوٹ بھی کیا گیا تھاکہ یہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اقتصادی ترقی کی طرف مسلسل پیش رفت کے تناظر میں کیا گیاتھا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق اس حملے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے سی سی ایس نے اقدامات کا فیصلہ کیا تھا کہ1960 کا سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو جاتا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سیلاب اور شدید بارشوں سے ایک ہفتے میں 64 افراد ہلاک
-
انضمام سے ہجرت تک: تارکین وطن آخر کیوں جرمنی چھوڑتے ہیں؟
-
ایف بی آر کا فنانس ایکٹ 2025 کے نافذ ہوتے ہی 100 سے زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
صنم جاوید خان کو رہا کر دیا گیا
-
حکومت پنجاب نے جون میں 50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کردیا
-
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر زراعت کا بیڑا غرق کیا، ملک میں زرعی بحران پیدا ہوگیا ہے
-
ملک پر مافیا کا راج ہے، چینی اور گندم کے برآمدی درآمدی کھیل سے اربوں لوٹے جارہے ہیں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سوات واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو ایسے واقعات کے تدارک کے لئے استعداد بڑھانے کی ہدایت
-
وزیراعلی سندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،سیلاب زدگان کی موثر بحالی پر حکومت کی تعریف
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے صوبائی محتسب سہیل راجپوت کی ملاقات
-
پاکستان میں ایس ایم ایز معیشت کا 40 فیصد، برآمدات کا 25 فیصد اور غیر زرعی شعبے میں 78 فیصد ملازمتیں فراہم کرتی ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
-
حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.