
پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی جلسے اور مظاہرے منسوخ کر دئیے
گرفتاریوں اور دیگرمسائل سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ، 8 تاریخ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ، جلسے کی جگہ صوابی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا
فیصل علوی
ہفتہ 2 نومبر 2024
10:51

(جاری ہے)
اعلان کردہ تمام جلسے اور احتجاجی مظاہرے منسوخ کئے جا رہے ہیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے معاملات پر کشمکش کا شکار ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ روف حسن کا کہنا تھا کہ پوری پارٹی یکجا ہے، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔ احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک کے آغاز کے حوالے سے اہم فیصلے کئے تھے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سابق ترجمان رو¿ف حسن نے اس حوالے سے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ پوری پارٹی یکجا ہے، 8 نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔8 نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی۔جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا۔احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی تھی۔ ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔روف حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف جعلی مقدمات بنائےگئے، آئین وقانون کے مطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھاکہ قاضی فائزعیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی تھی اب فیصلے انصاف کے مطابق ہوں گے۔ اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے روف حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کو بڑھائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
-
بی جے پی رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا
-
وزیراعظم کا معرکہ حق میں آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ ، آرمی چیف ،ائیر چیف مارشل و وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے
-
بھارت سے جنگ کے دوران زخمی مزید 2 جوان شہید، افواج کے شہداء کی تعداد 13 ہوگئی
-
جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
-
بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا. ویلتھ پاک
-
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے،سفیر عالمی برادری فوری اور ضروری اقدامات کرے. عاصم افتخار
-
مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا. رضوان سعید شیخ
-
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
-
عمران خان پیرول درخواست: اعتراضات پر آرڈر پاس کردوں گا. قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.