۔9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کیس، مراد سعید، حماد اظہر،اسلم اقبال،زبیر نیازی ودیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ،عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کئے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 2 نومبر 2024 15:00

۔9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کیس، مراد سعید، حماد اظہر،اسلم اقبال،زبیر نیازی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 نومبر 2024) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،جن پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں مراد سعید،حماد اظہر،میاں اسلم اقبال،زبیر نیازی ،واثق قیوم اور حامد رضا گیلانی شامل ہیں، عدالت میں 9 مئی جلاو گھیراو مقدمات کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاو گھیراو مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

پولیس کی جانب سے عدالت کے روبرو درخواست کی گئی تھی کہ ملزمان مراد سعید، اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیرنیازی، حامد رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی ہیں لیکن ملزمان مسلسل روپوش ہیں لہذا عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

(جاری ہے)

بعدازاںانسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے لیاقت باغ میں احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے 25 رہنماو¿ں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کو لیاقت باغ میں احتجاج اور درج مقدمات کی تفتیش کیلئے پولیس نے 2 مقدمات میں نامزد 25 پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری حاصل کئے تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ نیو ٹاون اور وارث خان میں درج مقدمات میں جاری کئے گئے تھے۔تحریک انصاف کے جن رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ان میں عالیہ حمزہ، عامر مغل، شہریار ریاض، کرنل اجمل صابر شامل تھے۔اے ٹی سی عدالت نے تمام 25 ملزمان کو گرفتار کر کے 21 اکتوبر کوپیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے تھے۔ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔