رائیونڈ اجتماع، علما ئے کرام کے بیانات سن کر ہزاروں افراد کا اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے کا عزم

ہفتہ 2 نومبر 2024 23:07

رائیو نڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2024ء) سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع2024 کے پہلے مرحلہ میں شریک ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کرنے کے عزم کر چکے ہیں،علما ئے کرام کے بیانات سن کر ہزاروں افراد نے اپنی زندگیوں میں حیرت انگیز طور پر تبدیلیاں لانے کا عزم کرتے ہوئے ارادہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اپنی زندگیاں اسلام اور آقائے کائنات ﷺکے اسوہ حسنہ کے مطابق گزاریں گے،تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد نے مجمع میں کھڑے ہوکر اپنے نام لکھوائے اور ارادہ کیا کہ وہ آئندہ اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں لائیں گے،نمازکی پابندی کریں گے اور اسی طرح اسلامی شعائر پر مکمل عمل پیرا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :