آل بلوچستان شہیدائے ایف سی فٹبال ٹورنامنٹ باچا خان کلب نے جیت لیا

ہفتہ 2 نومبر 2024 19:15

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2024ء) چوتھے آل بلوچستان شہیدائے ایف سی فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کے سلسلے میں فائنل میچ باچاخان کلب لورالائی اور ہیواد کلب سنجاوی کے درمیان کھیلا گیا باچاخان کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سے میچ اپنے نام کرلیا اس شاندار فائنل میچ کے چیف گیسٹ لورالائی سکاوٹس کے کمانڈر بریگیڈیئر نوید قلب عباس تھے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ضلع بھر سے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھے چیف گیسٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعاروفی ملاقات کی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمان خاص کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی چیف گیسٹ نے وینر ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار، اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیوں سے نوازا ٹورنامنٹ کمیٹی کے جانب سے بریگیڈیئر نوید قلب عباس اور دیگر مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیئے مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو مالی معاونت فراہم کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف گیسٹ نے کہا کھیلوں کے فروغ سے ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہنگے۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان ایک طرف جہاں علاقے میں امن امان قائم کرنے میں کردار ادا کررہی ہے تو وہی نوجوانوں کو شاندار ماحول مہیا کر کے کھیلوں کے ٹورنامنٹ کروائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بجائے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ہمارا علاقہ میں خوشحالی اور ترقی آئے۔