سیالکوٹ میں تقریب،رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نےاپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت این اے 73کے خوش نصیب گھرانوں میں چیکس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

پیر 4 نومبر 2024 18:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2024ء) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت اپنے حلقہ این اے 73 کے خوش نصیب گھرانوں میں چیکس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت وفاق میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ فدا میر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔