سيبس یونیورسٹی جامشورو میں انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

بدھ 6 نومبر 2024 17:16

سيبس یونیورسٹی جامشورو  میں انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جمعرات ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ”زون کے“ شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں کل (جمعرات سے) شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد سيبس یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے کیا ہے، جس میں سندھ کی 14یونیورسٹیوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

مقابلے میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں میں سندھ یونیورسٹی جامشورو، مہران یونیورسٹی جامشورو، لياقت یونیورسٹی جامشورو، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس، آئی بی اے سکھر، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، صوفی ازم یونیورسٹی بھٹ شاہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد، اسرا یونیورسٹی حیدرآباد، شہيد بينظير بهٹو یونیورسٹی آف وٹیرنری سکرنڈ، شہيد محترمہ بينظير بهٹو ميڈيکل یونیورسٹی لاڑکانہ ، شيخ اياز یونیورسٹی شکارپور، یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز ٹنڈومحمد خان اور سيبس یونیورسٹی جامشورو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر طيبہٰ ظريف کریں گی۔ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔