ُنصیرآباد کے حلقہ پی بی 14 تمبو میں گزشتہ دس سالوں سے سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر

جمعہ 8 نومبر 2024 22:30

Lکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2024ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق امیدوار حلقہ این اے 254، جھل مگسی،کچھی کم نصیرآباد تمبو و ضلعی جنرل سیکرٹری معروف زمیندار قبائلی شخصیت میر حاجی نظام الدین لہڑی نے کہا ہے کہ گزشتہ 15سالوں سے نصیرآباد میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ماضی میں پٹ فیڈر کینال کی بحالی اور زرعی پانی کی کمی اور کینال میں بھل صفائی میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف کسانوں اور زمینداروں کے شانہ بشانہ کھڑے اور احتجاج کرتے رہے ماضی میں پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور زرعی پانی کی کمی کے خلاف ڈسٹرکٹ نصیرآباد کی عدالتوں سے لیکر ہائی کورٹ تک نصیرآباد کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہا ہوں گزشتہ 10سالوں سے مجھ سمیت تمبو کے عوام کو زرعی پانی کی کمی اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا،اب پٹ فیڈرکینال سے کمانڈ ایریا کے کسانوں کو ان کا پھل مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں بذات خود صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ پٹ فیڈر کمانڈ کے کسانوں اور زمینداروں کو خریف کے سیزن میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا اور اب ربیع سیزن میں بھی ہمیں امید ہے کہ نومبر تک گندم کی فصل کی کاشت کسان مکمل کرینگے اور کہیں سے بھی کوئی زرعی پانی کی شکایات موصول نہیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے زرعی پانی کی کمی اور واٹر کورسز کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے حکومت میں ہوتے ہوئے یہاں کے غریب عوام کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے سے بہتر ہے آپ پارلیمانی سیکرٹری ہوں کابینہ کے اجلاس اور اسمبلی فورم میں کھل کر بولیں یہاں عوام کو سڑکوں پر کیوں گھسیٹ رہے ہوانہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے وزیر ایریگیشن اور سیکرٹری ایریگیشن کی ملی بھگت سے یہاں کے زمینداروں کو زرعی پانی دینے کی بجائے پتری کے علاقے کو پانی فراہم کیا جاتا رہا کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو ایسے ناجائز طریقے سے پانی لے جانے کی ہر فورم پر مذمت کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ بھنگر برادری کی واٹر کورس اگر قانونی ہے محکمہ نے انہیں مسمار کیا ہے تو میں ان کی مذمت کرتا ہوں اور اگر غیر قانونی طریقے سے واٹر کورس بنایا گیا ہے تو محکمہ ایریگیشن نے قانون کے مطابق کاروائی درست کی گئی ہی