آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 9 نومبر 2024 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2024ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں سموگ اور دھند کا راج ،تا ہم صوبہ بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تر جمان محکمہ موسمیات کے مطابق صبح /رات کیاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید سموگ اور د ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ، گزشتہ روز پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19اور زیادہ سے زیادہ 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 458فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس یو ایم ٹی 344،غازی روڈ 495،سی ای آر پی740،یوایس قونصلیٹ 531،عسکری ٹین 458،شاہراہ قائد اعظم 319،ریونیو سو سائٹی 437،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 682اور سید مراتب علی روڈ پر653 ریکارڈ کیا گیا۔