xلیگی ایم پی ایز کا حلقہ ( این اے 124) میں کھلی کچری کاا نعقاد

ئ* عوامی مسائل کا حل ن لیگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ایم پی اے میاں عمران جاوید

اتوار 10 نومبر 2024 17:55

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا مبشر اقبال( این اے 124) کے حلقے میں ایم پی اے میاں عمران جاوید(پی پی 163) ،ایم پی اے بی بی وڈیری کا کھلی کچہری کا انعقاد،انہوں نے کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ترقیاتی کام جلد از جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ملک عباس کھوکھر، ملک علی کھوکھر، چوہدری عبدالقدیر گجر، پرویز مغل، حبیب الرحمن جٹ ،انس شاہ، مہر حنیف ،نادر کمبو ہ،بابا نذیر اکبر اورکثیر تعداد میں لیگی کارکن موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران ایم اپی اے میاں عمرا ن جاوید کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ن لیگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ شاعر مشرق کی بصیرت اور فلسفہ نے قوم کو بیدار کیا اور ان میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔ اگر ہم مفکر پاکستان کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہوں تو ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔