سندھ میں درختوں کی کمی کی وجہ سے ہمیں ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ذوالفقارعلی مگسی

پیر 11 نومبر 2024 19:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2024ء) درخت لگائو ماحول بچائو کے حوالے سے گرین سندھ فائونڈیشن کے سربراہ ذوالفقار علی مگسی نے سکھر پریس کلب کے سامنے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں درختوں کی کمی کی وجہ سے ہمیں ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سندھ سبز نہ ہونے کی وجہ سے زرعی فصل بھی متاثر ہورہی ہے سندھ کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے کئی فصل تباہ ہو چکی ہے اور مختلف شہروں میں بھی تباہی کے اثرات بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے سندھ کے غریب ہاری کسان بھی کئی مشکلات کا شکار ہیں ، سندھ ایک زرعی صوبہ ہے اور اس کو بچانے کیلئے حکومت سمیت ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی اور درختوں کو بچانا ہوگا اور ان کی جگہ پر نئے درخت بھی لگانا ضروری ہے ، سندھ کے کچے کے علاقوں میں درخت کاٹے جارہے ہیں سندھ کی زرعی زمین پر ہاوئسنگ اسکیم تیار ہو رہی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے حکومت وقت کو چاہئے اس حوالے سے سنجیدگی سے نوٹس لیکر سندھ کی زرعی زمینوں سمیت درختوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔